جذبے اورمقصد کے ساتھ جینا سیکھیں۔
الحمد للّٰہ! جامعہ شمس العلوم کوٹ ادو دینِ اسلام کی خدمت اور نسلِ نو کی دینی و اخلاقی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔ ہمارا مقصد ایسے طلبہ تیار کرنا ہے جو علم و تقویٰ سے مزین ہو کر امتِ مسلمہ کی رہنمائی کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور اس ادارے کو علم و عمل کا مرکز بنائے۔
500
غیر ملکی پیروکار
20
کلاسز مکمل
300
طلباء وطالبات کا اندراج
20
سند یافتہ اساتذہ
کیا چیز ہمیں خاص بناتی ہے؟
جامعہ شمس العلوم کوٹ ادو ایک دینی و تعلیمی ادارہ ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں علم، عمل اور اخلاق کی ترویج کے لیے کوشاں ہے۔
یہ ادارہ اس مقصد کے تحت قائم کیا گیا کہ نوجوان نسل کو دینِ اسلام کی اصل تعلیمات سے روشناس کرایا جائے، اور ایسے باکردار علماء تیار کیے جائیں جو علم و تقویٰ کے ساتھ معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا کر سکیں۔
جامعہ شمس العلوم کا مشن یہ ہے کہ:
قرآن و حدیث کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔
طلبہ میں اخلاقی و روحانی تربیت پیدا کی جائے۔
دین کے ساتھ ساتھ عصری شعور بھی فراہم کیا جائے۔
ایسے علماء تیار کیے جائیں جو علم کے ساتھ خدمتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوں۔
جامعہ میں درج ذیل شعبہ جات کامیابی کے ساتھ جاری ہیں:
درسِ نظامی (عالم کورس)
حفظ و ناظرہ قرآن کریم
تجوید و قراءت
عصری تعلیم (میٹرک تک)
یہ تمام شعبے ماہر اساتذہ کی زیرِ نگرانی چلائے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی یقینی ہو۔
ہماری ٹیم سے ملیں۔
بڑھنے کے لیے ایک بہترین جگہ

















